ایک نیوز: کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے مختلف کومبنگ آپریشنز میں مزید 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکام سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی ہدایات پر مختلف اضلاع میں 70 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، جس کے دوران 14 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔
حکام کے مطابق سی ٹی ڈی نے 1290 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ کومبنگ آپریشنز میں 3432 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، جبکہ گرفتار 9 افراد کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔
حکام کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، لاؤڈسپیکر اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی پنجاب صوبے کو محفوظ بنانے کے ہدف پر عمل پیرا ہے۔