ایک نیوز: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کے بیان کا نوٹس لے لیا، نوٹس پنجاب میں حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات پر لیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ ترجمان پنجاب حکومت نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی،فیاض چوہان نے الیکشن کمیشن پر بے بنیاد، من گھڑت الزامات بھی لگائے۔الیکشن کمیشن نے کہاکہ حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات اتھارٹیز کے پاس جمع کرا سکتے ہیں ، الیکشن کمیشن اپنا کام آئین اور قانون کے مطابق سرانجام دیتا ہے۔
قبل ازیں فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ رانا مشہود صاحب جن کی ویڈیو آڈیو مارکیٹ میں لانچ ہوئی جو حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن کر ڈیل کرتے رہے،گندم کے بحران کی ذمہ دار پنجاب حکومت نہیں ہے، گندم کا بحران ن لیگ امپورٹڈ حکومت کی وجہ سے پاکستان میں پیدا ہوا ہے، حمزہ شہباز کی حکومت میں اپریل میں فلور ملوں کو گندم ریلیز کرنے کے نام پر مئی کے ماہ میں 1700روپے پر گندم ریلیز کی،تین ہزار روپے والی گندم 1700روپے ریلیز حمزہ شہباز نے شروع کی، مارچ اپریل میں گندم ریلیز ہوتی ہے اکتوبر تک گندم کا کوئی شارٹیج نہیں ہوتا، اکتوبر کے مہینے میں صوبائی وفاقی حکومت ملوں کو گندم دیتے ہیں لیکن نکمے وزیر اعظم نکھٹو وزیراعلی نے 10لاکھ ٹن پہلے گندم ریلیز کی، گندم افغانستان و دائیں بائیں سمگلنگ ہو گئی اربوں روپے حکمرانوں نے لوٹ مار کی، حمزہ شہباز نے 10لاکھ ٹن گندم فراہمی کےلئے وفاق کو خط لکھا تو 12اگست کو انکار کر دیا گندم نہیں دے سکتے، ککڑی مافیا کا سرغنہ رانا مشہود کی باتیں جھوٹی ہیں،ہماری پنجاب حکومت کو کہا گیا کہ گندم لینی ہے اپنے طورپر درآمد کریں کیبنٹ منظوری وفاق کو خط لکھیں، 19ستمبر کو وفاق کو گندم درآمد کرنے کےلئے خط لکھا کہ 10لاکھ ٹن گندم کی اجازت دی جائے، 4اکتوبر کو وفاق نے صرف 5لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی،ڈھائی ٹن کراچی بندرگاہ سے گندم لینے کی اجازت دی گئی، 18ہزار ٹن پنجاب حکومت کو ملی، ساری قوم سن لے پنجاب اسلام آباد کی فلور ملوں کو گندم دیتی ہے لیکن ناکام حکومت نے28ارب روپے آج تک ہمیں نہیں دیا گیا، شہبازشریف عمران خان پرویز الہی سے بغض رکھتے ہیں، 2سو ارب سے اٹھائیس سو روپے پیسے نہیں دیے جا رہے، اس وقت بھی پنجاب میں 648 دس کلو، سندھ میں چودہ سو روپے کا آٹے کا تھیلا مل رہا ہے، ساڑھے اٹھارہ لاکھ آٹے کے تھیلے تقسیم کئے جا رہے ہیں،26 ہزار ٹن روزانہ گندم ملوں کو دی جا رہی ہے، 3ہزار ایک سو ستانوے فلور ملوں کے خلاف ایکشن ، ایک ہزار تراسی کو بند کر دیا، چار ہزار چار سو تراسی ٹن کوٹہ بند کیا گیا،اناسی فلور ملوں کے لائسنس منسوخ کر دئیےگئے،اسی فلور ملوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، 4ہزار گندم کی امدادی قیمت کا اعلان مراد علی شاہ نے اعلان کیا لیکن اس میں بھی کرپشن کی گئی،پنجاب میں گندم معاملے پر کنٹرولڈ پوزیشن ہے، ککڑی مافیا کا فرنٹ مین مئی میں گندم ریلیز نہ کرتے تو پنجاب میں بحران نہ آتا، اس وقت پنجاب میں وافر سرکاری گوداموں میں موجود نہیں سندھ کی طرح گوداموں میں چوری نہیں ہو رہی، رمضان المبارک احسن طریقے سے گزرے گا، پنجاب میں ن لیگ و پی ڈی ایم کا دل و دائو نہیں لگ رہا، شہنشہائے کرپشن تاجدار کرپشن آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ کھربوں روپے لوٹنے والوں کو پی ٹی آئی خواتین ممبران کو خریدنے کی کوشش کی، ایک دو کو خرید بھی لیا، عدالتی سسٹم خریدو فروخت پر خاموش ہے، عمران خان کو نااہل کرنے کی کوشش کرو ممبران کو خریدنے کی کوشش کرو مخالفین کی قسمت میں سیاسی بے حیائی ہی آئے گی،شہبازشریف 46صحافیوں کو لے کر موج میلا جنیوا کرنے گئے ہیں، اگر شہبازشریف جنیوا سیلاب کے نام پر امداد لینے گئے تو معیشت ڈوبنے پر کس منہ سے پیسہ مانگنے آئے،اس وقت ملک نو ماہ کی کرپٹ حکومت نے ریاست عوام سالمیت و بقاء کو دائو پر لگا دیا ہے،اس وقت ملک میں صاف شفاف الیکشن کروائے جائیں وگرنہ بھان متی کا کنبہ ملک کو بچانے کی صلاحیت نہیں رکھتا،اسی فیصد شوگر ملز ن لیگ پیپلزپارٹی جے یو آئی کے قائدین کی ہے، عدالت نے واضح کہا اعتماد کا ووٹ لیتے یا نہیں،گورنر کے کہنے پر اعتماد کا ووٹ نہیں لیں گے تیاری سے ہیں سرپرائز دیں گے۔