ایک نیوز: پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں شہریوں کیلئے سستے آٹے کا حصول ایک خواب بن گیا ہے۔ مختلف دکانوں اور یوٹیلٹی سٹورز کے چکر لگا کر شہری تھک گئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر بارہا چکر لگانے کے باوجود بھی آٹے کا حصول ممکن نہیں ہورہا۔
دوسری جانب ڈی سی لاہور محمد علی کا کہنا ہے کہ لاہور شہر میں آٹا کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ شہر کے 101 ٹرکنگ پوائنٹس پر آٹا کی سپلائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ریونیو سٹاف 101 ٹرکنگ پوائنٹس پر اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔عوام الناس ان ٹرکنگ پوائنٹس پر آ کر آٹا خرید سکتے ہیں۔