باپ نے بچوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کیلئے 'جنس' تبدیل کروا لی

Jan 09, 2023 | 15:50 PM

muhammad zeeshan
 باپ نے بچوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کیلئے 'جنس' تبدیل کروا لی
 باپ نے بچوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کیلئے 'جنس' تبدیل کروا لی
 باپ نے بچوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کیلئے 'جنس' تبدیل کروا لی

ایک نیوز:  جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں دلچسپ اور انوکھا واقعہ پیش آیا۔ جہاں  47 سالہ باپ نے اہلیہ سے علیحدگی کے بعد اپنی دو بیٹیوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کے لیے قانونی طور  پر اپنی جنس ہی تبدیل کروا لی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رینی سیلیناس راموس نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی اور اہلیہ کی طلاق ہوچکی ہے اور اب وہ اپنی بیٹیوں کو ہر قیمت پر حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

رینی کے مطابق ایکواڈور میں باپ ہونا کسی سزا سے کم نہیں، یہاں باپ کو صرف کچھ نا کچھ دیتے رہنے کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ میں اپنی بچیوں کو محبت اور ہر خوشی دینا چاہتا ہوں، جیسے کوئی ماں دیتی ہے۔

بچیوں کے والد نے دعویٰ کیا کہ ان کی بیٹیاں ماں کے گھر پر تشدد زدہ ماحول میں زندگی گزار رہی ہیں، ہماری علیحدگی کو 5 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن میں نے اب تک بچیوں کو نہیں دیکھا۔

اس کے علاوہ رینی نے اپنے شناختی کارڈ پر بھی 'میل' سے 'فی میل' لکھوا لیا ہے جب کہ کسٹڈی ملنے کا کیس اب بھی عدالت میں چل رہا ہے۔

مزیدخبریں