سی ویو میں ڈوبنے والی لڑکی کےکیس میں ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Jan 09, 2023 | 15:48 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: عدالت نے کراچی میں مبینہ طورپر سی ویو کے قریب سمندرمیں ڈوبنے والی ڈاکٹرسارہ کیس کے ملزم کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرپیشرفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت میں سی ویو سے ڈاکٹرسارہ کی لاش ملنے کے مقدمے پرسماعت ہوئی جہاں پولیس نے ملزم ڈاکٹرشان کوعدالت کے روبرو پیش کیا۔

پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں عدالت کوبتایا کہ مقدمے میں قتل کی دفعہ کا اضافہ کیا ہے، مقتولہ ڈاکٹر سارہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے اسپتال کے ڈاکٹر شان سلیم کوگرفتارکیا ہے۔

پولیس کی رپورٹ کے مطابق ملزم کے موبائل فون کا فارنزک کیا جارہا ہے اور نامزد ملزمہ بسمہ کو فی الوقت گرفتارنہیں کیا ہے۔

عدالت نے ملزم سے استفسارکیا کہ آپ بتائیں معاملہ کیا ہے، تو ملزم نے بتایا سارہ ہمارے اسپتال میں کام کررہی تھی، وقوعہ کے روز سارہ اسپتال سے اکیلی نکلی تھی، مجھے جھوٹے مقدمے میں پھنسایا جارہا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق کہ عینی شاہد نے بتایا لڑکی سمندرکنارے بیٹھی کررورہی تھی اورعینی شاہد کے بیان کے مطابق واقعہ تین روز پرانا ہے، بظاہر دیکھنے میں لاش تین روز پرانی نہیں لگتی اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں صورتحال واضح ہوگی۔

عدالت نے تفتیشی افسرسے استفسارکیا کہ آپ کو یہ مقدمہ کیا لگتا ہے؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ اسپتال میں دولڑکیاں کام کرتی تھیں اور ابتدائی تفتیش میں مقتولہ اسپتال سےغصے میں نکلی تھی، ممکنہ طور پرحسد بنیادی وجہ ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ سی ویو کے قریب سمندرمیں ڈوبنے والی سارہ کی لاش گزشتہ روز نکالی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ طور پر جنسی زیادتی ہوئی تھی جس کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا تھا۔

مزیدخبریں