ننکانہ صاحب: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ میں45 سالہ شخص جاں بحق

ننکانہ صاحب: دھند کے باعث ٹریفک حادثہ میں45 سالہ شخص جاں بحق

ایک نیوز: ننکانہ صاحب میں بچیکی روڈ نزد چک نمبر 565 شدید دھند کے باعث موٹر سائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا جس میں 45 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔  

رپورٹ کے مطابق حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا لیکن موٹر سائیکل سوار 45 سالہ ریاست زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ریسکیو عملہ نے ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی کو ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔ 

اس سے قبل شیخوپورہ میں دھند  کے باعث موٹر سائیکل اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا جس میں 2 طالب علم موقع پر جاں بحق ہو گئے۔  ریسکیو ذرائع کا کہناتھا کہ حادثہ شدید دھند کے باعث پیش آیا ہے جا ں بحق ہونے والوں میں فرسٹ آئیر کا طا لب علم 18 سالہ آسامہ اور تیسری کلاس کا طالب علم 8 سالہ عمر شامل ہےپولیس نے دونوں طالب علم کی لاشوں کو قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ہے حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔