لاہور: گرین ٹاؤن سے 56 سالہ خاتون کی لاش برآمد، شوہر غائب

لاہور: گرین ٹاؤن سے 56 سالہ خاتون کی لاش برآمد، شوہر غائب

ایک نیوز:  لاہور کے علاقہ گرین ٹاون باگڑیاں چوک میں خاتون کی گھر سے قتل ہوئی لاش برآمد ہو ئی ہے جبکہ خاوند گھر سے غائب ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق گرین ٹاؤن میں خاتون کی لاش برآمد ہوئی جس میں شبہ ہے کہ خاوند نے بیوی کو قتل کیا ہو گا۔  مقتولہ کی شناخت 56 سالہ صابرہ کے نام سے ھوئی ہے جبکہ اسکےشوہر غلام رسول گھر سے غائب ھے اور اسکا موبائل بند ھے۔پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود اور واقعہ کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔  پولیس نےکارروائی کے بعد لاش  مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔