ایک نیوز: شیخوپورہ میں تھانہ اے ڈویژن کے علاقے میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی جس میں افیسرز کالونی میں ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا 10 مسلح ڈاکو 4 کروڑ کی گاڑی طلائی زیورات موبائل فون نقدی اور قیمتی اسلحہ لیکر فرار ہو گئے ہیں
رپورٹ کے مطابق افیسرز کالونی میں 10 مسلح ڈاکو 4 کروڑ کی گاڑی طلائی زیورات موبائل فون نقدی اور قیمتی اسلحہ لیکر فرار ہو گئے ہیں ڈاکو گینگ ایک ڈاکٹر کے گھر میں داخل ہوا اور اہلہ خانہ کو یرغمال بنا لیا ۔
اہل خانہ کے مطابق ڈاکوں نے تمام گھر والوں کو ایک کمرے میں بیٹھا کر اوپر چادریں ڈال دیں ایک گھنٹہ گھر کی تلاشی کے دوران 137 تولہ طلائی زیورات 6 قیمتی گھڑیاں 11 موبائل فون 17 لاکھ نقدی چھین لی، ڈاکو جاتے ہوئے ایم 16 رائفل ایک کلاشنکوف پسٹل اور الینٹرا گاڑی بھی چھین کر لے گئے۔واردات سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے