ایک نیوز:مکی آرتھرنے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ سے وقت مانگ لیا ہے جبکہ عمر گل کو باؤلنگ کو چ لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ کا معاہدہ 9 فروری کو ختم ہو جائے گا اور پاکستان کرکٹ بورڈ مکی آرتھر کو ہیڈ کوچ بنانے کا خواہشمند ہے۔ قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کے لیے عمر گل مضبوط امیدوار ہیں اور اس حوالے سے شاہد آفریدی کی بھی یہی تجویز ہے۔ عمر گل کا افغانستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ کی حیثیت سے معاہدہ حال ہی میں ختم ہوا ہے اور عمر گل کی کوچنگ میں افغانستان کے فاسٹ بولنگ اٹیک میں بہت بہتری دیکھنے میں آئی۔
مکی آرتھر کا انگلش کاؤنٹی ڈربی شائر کے ساتھ تین سال کا معاہدہ ہے۔ مکی آرتھر کاؤنٹی کے ساتھ معاملات طے کرنے کے بعد پی سی بی کو جواب دیں گے۔
ذرائع کا کہناہے کہ پی سی بی ورلڈکپ 2023 تک شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں دینا چاہتا ہے۔