جنوبی پنجاب میں آٹے کی تقسیم پر جھگڑے، لرزہ خیز مناظر

Jan 09, 2023 | 13:39 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: جنوبی پنجاب اور سندھ میں آٹے کا شدید بحران ہے اور سستے آٹے کیلئے لوگ ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق سستے آتے کیلئے لوگ ایک دوسرے کی جان کے دشمن بن گئے ہیں۔ سستا آٹا اسٹال پر بھگدڑ میں دم گھنٹے سے شہریوں کی ہلاکت ہو رہی ہے۔

 غریب عوام کو ریلیف دینے کے حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔حکومتی بے حسی نے تمام حدیں پارکردیں، غریب عوام کیلئے سستا آٹا ایک خواب بن گیا۔ آٹے کے حصول کے لیے  مرد ہی نہیں خواتین بھی رل گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آٹا غریب کی پہنچ سے دور نہیں بہت دورہوگیا۔ ٹرک کے باہر سستے آٹے کے منتظر ہزاروں افراد میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔ 

 حکام کے مطابق اوپن مارکیٹ سے 100 فی صد سے زائد فرق ہونے کی وجہ سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کی مانگ بڑھ رہی ہے اور روزانہ سینکڑوں شہریوں کو خالی ہاتھ لوٹنا پڑتا ہے۔ 

مزیدخبریں