ایک نیوز: پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے کراچی کے ریلوے گراؤنڈ میں اجتماعی شادی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق کراچی میں پاکستان ہندو کونسل کی جانب سے 16 ویں مشترکہ ہندو شادیوں کی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔تقریب میں 65 سے زائد ہندو جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کروایا جائے گا۔رنگا رنگ تقریب میں سینکڑوں ہندو خاندانوں، معززین اور سول سوسائٹی کے افراد شرکت کریں گے۔
سربراہ پاکستان ہندو کونسل کا مزید کہنا ہے کہ اجتماعی شادی کے 16 ویں سلسلے میں 65 جوڑوں کی شادی کروائی جائے گی۔رمیش کمار کا اس موقع پر کہنا ہے کہ تقریب کا مقصد مذہبی اقلیتوں کی حمایت اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔