شاہ چارلس سوم نے کہا تھا کہ تمہاری مالی معاونت جاری نہیں رکھ سکتے، ہیری

HARRY AND MEGHAN
کیپشن: HARRY AND MEGHAN
سورس: google

 ایک نیوز : شہزادہ ہیری نے کہا ہے کہ شاہ چارلس سوم نے بتا دیا تھا کہ وہ ان کی اور میگھن کی مالی معاونت جاری نہیں رکھ سکتے ۔ 

برطانوی شہزادہ ہیری نے اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب "سپیئر" جو کل 10 جنوری کو ریلیز کی جائے گی، میں اپنے والد کنگ چارلس کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا اور بتایا ہے کہ ان کے والد چارلس میگھن سے نفرت کرتے تھے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ چارلس ولیم کی بیوی کیٹ میڈلٹن سے بھی حسد کرتے تھے۔

برٹش  میڈیا کی رپورٹ  کے مطابق ہیری کو بتایا گیا تھا کہ شاہ چارلس سوم کا پیغام ملا کہ وہ ان کی اور اہلیہ کی مالی معاونت نہیں کر سکتے۔ اس کے علاوہ چارلس کو یہ بھی خدشہ تھا کہ امریکہ کی اداکارہ میگھن توجہ حاصل کرنے کی دلدادہ ہیں۔

ہیری نے اپنی یادداشتوں پر مبنی کتاب "سپیئر" میں بتایا ہے کہ وہ ایسے حالات سے پہلے ہی گزر چکے تھے اور نہیں چاہتے تھے کہ  جوان کی والدہ پرنسس ڈیانا کے ساتھ جو ہوا ویسا دوبارہ ہو۔

 یادرہےڈیلی ٹیلیگراف نے ہیری کی کتاب کے ہسپانوی متن کا ترجمہ  کراکے شائع کیا ہے جس میں ہیری نے میگھن سے وابستہ ہونے سے پہلے کہا تھا کہ اس کے والد نے اداکارہ کے وسائل کا موضوع اٹھایا تھا اور ذریعہ معاش کے متعلق پوچھا۔

شاہ چارلس جو کہ اس وقت ولی عہد تھے، نے پوچھا تھا کہ کیا میگھن شادی کے بعد بھی کام جاری رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے؟ ہیری نے والد چارلس کو بتایا کہ وہ ایسا نہیں چاہتا تو والد نے جواب دیا ٹھیک ہے میرے بیٹے، آپ واقعی جانتے ہو کہ ہمارے پاس جمع پونجی نہیں ہے۔