پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر پہلا ون ڈے جیت لیا

Jan 09, 2023 | 12:40 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے شکست دے دی، پاکستان نے 256 رنز کا مقررہ ہدف 49 ویں اوور کی پہلی بال پر پورا کر لیا۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے تھے، ہدف کے تعاقب میں پاکستانی کھلاڑیوں نے پُر اعتماد انداز میں بیٹنگ کی، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 30 رنز پر گری، امام الحق بریسول کی گیند پر شفلی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ 108 رنز پر فخر زمان کی گری جنہوں نے 56 سکور بنائے، وہ بھی بریسول کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے، تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان بابر اعظم تھے جو 168 کے مجموعے پر گلین فلپس کے ہاتھوں سٹمپ آؤٹ ہوئے۔

محمد رضوان اور حارث سہیل نے بہترین انداز سے کھیلتے ہوئے پاکستان کا سکور 232 تک پہنچایا، جہاں حارث سہیل ساؤتھی کی گیند پر سینٹنر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔ پھر آغا سلمان کریز پر محمد رضوان کا ساتھ دینے آئے اور 49 ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگا کر پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا، محمد رضوان نے 6 چوکوں اور 1 چھکے کی مدد سے 86 گیندوں پر 77 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

 اس سے قبل نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں جاری ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر رنز255 سکور بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل بریسویل 43 اور وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم 42 رنز بنا کر نمایاں رہے،گلین فلپس 37، ڈیرل مچل 36، فِن ایلن 29، کپتان کین ولیم سن 26، مچل سینٹنر 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،ٹِم ساؤتھی 15 جبکہ لوکی فرگوسن 1 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے 10 اوورز میں 57 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ڈیبیوٹنٹ اسامہ میر 2 جبکہ محمد وسیم اور محمد نواز 1،1 وکٹ لے سکے۔

نائب کپتان بنائے جانے والے شان مسعود نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان ٹیم میں شامل نہیں،قومی ٹیم میں لیگ اسپنر اسامہ میر نے ون ڈے میں ڈیبیو کیا، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے اسامہ میر کو ون ڈے کیپ پیش کی۔

پاکستان کی جانب سے اسامہ میر   نے 239 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے ڈیبیو  کیا، انہیں ثقلین مشتاق کی جانب سے ڈیبیو کیپ بھی پہنائی گئی۔

Pakistan's ODI player No.239 @iamusamamir gets his debut cap from @Saqlain_Mushtaq ????#TayyariKiwiHai | #PAKvNZ pic.twitter.com/MBLlsLbFZX

قومی ٹیم میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، نسیم شاہ، محمد وسیم اور حارث رؤف شامل ہیں۔

قبل ازیں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں نے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا  میں ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل بھرپور ٹریننگ کی۔سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں بابر اعظم اور کین ولیمسن نے شرکت کی۔

امکان ہے پاکستان ٹیم میں ایک سے دو کھلاڑی انٹرنیشنل ڈیبیو کریں۔ طیب طاہر اور اسامہ میر مضبوط ڈیبو کیلئے امیدوار ہیں۔ حارث رؤف اور فخر زمان کی بھی واپسی متوقع ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے ہوں گے جو 9 ، 11 اور 13 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2023-01-09/news-1673249887-3983.jpg

https://www.pnntv.pk/digital_images/extra-large/2023-01-09/news-1673249890-8793.jpg

مزیدخبریں