سب کاروں کی چھٹی، امریکا میں ٹیسلا کا راج

TESLA Q4 SALES ON RISE
کیپشن: TESLA Q4 SALES ON RISE
سورس: google

ایک نیوز : الیکٹرک کاریں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں دیگر کاروں کے مقابلے میں ٹیسلا کی کاروں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک اور ٹیسلا کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرایلون مسک نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ایک چارٹ شئیرکیا ۔

ایلون مسک کے شئیر کیے جانے والے چارٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹیسلا کی 44 فیصد کاروں کی فروخت میں اضافہ ہوا جبکہ دوسرے نمبر جنرل موٹرز نامی کمپنی ہے جس کی فروخت میں 3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے اس چارٹ میں 2021 اور 2022 کے موازنے کے ساتھ دکھایا گیا ہے کہ دیگر کمپنیوں کی کاروں کی فروخت میں حیرت انگیز کمی ہوئی ہے۔