جنوری میں بارش کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

 جنوری میں بارش کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

ایک نیوز : محکمہ موسمیات نے جنوری کے آخری پندرہ دنوں کے دوران بارش کے دو سے تین ملک گیر سلسلے کی پیش گوئی کر دی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بارش کا دوسرا اسیپل 11 جنوری سے 14 جنوری تک جاری رہے گا اور اس سلسلے کی شدت پہلے سلسلے سے زیادہ ہو گی۔ مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں 10 جنوری رات سے داخل ہونگی۔ملک کے %60 سے %70 علاقوں میں بارش کے امکانات روشن ہیں۔ 11 سے 13 جنوری کے دوران مری میں بارش اور برفباری کا امکان ہے ۔11 اور 13جنوری کے دوران اسلام آباد،  لاہور ،سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر اور لیہ میں بارش کا امکان ہے۔فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ  ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ  میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ 11اور 12 جنوری کو  ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، ملتان، خانیوال اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔11 سے 13 جنوری کے دوران مری  میں شدید برفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان ہے۔

جبکہ بارش کا تیسرا اسیپل 16 جنوری سے 20 جنوری کے دوران ملک گیر سلسلہ ہو گی  جس میں ملک کے %80 سے %90 علاقوں میں بارشیں ہوگی۔ چوتھا اسیپل 21 جنوری سے 24 جنوری تک جس میں ملک گیر بارشیں ہونگی۔ بارزش کا پانچواں اور آخری سلسلہ28 جنوری سے متوقع ہے۔ 
آزاد کشمیر کے میدانی علاقوں میں بھی شدید بارشوں جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے اگلے کںٔی روز تک بارشیں اور برف باری جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-09/news-1673248601-9652.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-09/news-1673248603-1201.mp4

واضع رہے کہ بارش کا پہلا اسیپل  6 جنوری سے 10 جنوری تک کمزور سلسلہ صرف ملک کے بالانی علاقوں تک محدود رہا۔ پنجاب میں خطہ پوٹھورہ میں کہیں کہیں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوئی۔