ایک نیوز: اسلام آباد میں مسلسل ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے گزشتہ ایک رات چار مسلح ڈکیتیاں دیکھنے میں سامنے آئی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں شہری قیمتی موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی سے محروم ہو نے لگے۔ ڈکیتی کی پہلی واردات میں تھانہ شمس کالونی کے علاقے میں ڈاکو موٹر سائیکل سوارشکیل نامی شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ دوسری واردات تھانہ تھانہ کھنہ کے علاقے سوہان میں پیش آئی جس میں تین ڈاکو شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوئے۔ تھانہ کھنہ کے علاقے سوہان میں ہی ایک اور واردات بھی پیش آئی جس میں ڈاکو شہری سے موبائل فون اور 40 ہزار نقدی چھین کر فرار ہوئے۔ ڈکیتی کی چوتھی واردات بھی تھانہ کھنہ کے علاقے ڈھوک کالا خان میں ہوئی جس میں ڈاکو شہری سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ متاثرین نے دادرسی کے لئے اسلام آباد پولیس سے اپیل کر دی ہے۔