ایک نیوز : سوڈانی صدر کا پتلوں میں پیشاب خطا،ویڈیو شیئرکرنیوالے 6افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔
کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کی رپورٹ کے مطابق سرکاری تقریب کے دوران جنوبی سوڈان کے صدرکی پتلوں میں پیشاب خطا ہونے کی ویڈیوز بنانے اور یوٹیوب پر شیئر کرنے پر حکام نے 6 صحافیوں کر گرفتار کر لیا۔
صحافتی تنظیموں نے حکام کے مبینہ طور پر صدر سلوا کِیر کے کپڑوں میں پیشاب خطا ہوتے ہوئے دکھانے پر گرفتار کیے گئے 6 صحافیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سی پی جے نے میڈیا رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی سوڈان کے سرکاری ریڈیو (ساوتھ سوڈان براڈکاسٹنگ کارپوریشن) کے عملے کو منگل کو نیشنل سکیورٹی سروس کے ایجنٹوں نے گرفتار کیا تھا۔
سی پی جے نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ زیر حراست صحافی دسمبر میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی فوٹیج کے حوالے سے تاحال زیر تفتیش ہیں۔
El gobierno de Sudán del Sur arresta a al menos 6 periodistas sudaneses que filmaron al presidente, Salva Kiir Mayardit, orinándose en directo en la televisión nacional. pic.twitter.com/WX4HXtLntV
— Wall Street Wolverine (@wallstwolverine) January 7, 2023