ایک نیوز: رحیم یارخان کے علاقہ رکن پور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرنےلگا سستا آٹا نایاب آٹے کا حصول غریب عوام کے لیے خواب بن گیا۔
رپورٹ کے مطابق سستا آٹا من پسند افراد کو فراہم کیا جانے لگا ہے شہریوں کو آٹا فراہم کرنے کے لیے سیلز پوائنٹ تو قائم کردیے گیے پر آٹے کا کوٹہ کم ہونے باعث شہری خالی ہاتھ لوٹنے لگے ہیں۔ رکن پور سردارگڑھ اور اس کے گردونواح میں شہری ہاتھوں میں پیسے لیے لمبی قطاروں میں آٹے کی حصول کے لیے کھڑے ہیں جس سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔
شہریوں کا کہنا ایک طرف اربوں روپے کی گندم گوداموں میں خراب ہورہی ہے۔ دوسری جانب سستے آٹے کا کوٹہ کم ہونے سے عام مارکیٹ میں بھی آٹا مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے بڑھتی ہوئی آٹے کی قیمتوں سے شہریوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا۔شہریوں نے آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور سستے آٹے کا کوٹہ بڑھانے کےلئے ہنگامی بنیادوں پر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب آدمی دو وقت کی روٹی پیٹ بھر کر کھاسکے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-09/news-1673246089-8326.mp4