لاہور میں کروڑوں روپے کی منشیات اسمگلنگ کرنے کی کوشش نا کام، 3 ملزمان گرفتار

Jan 09, 2023 | 11:23 AM

Hasan Moavia

 ایک نیوز:  اے این ایف نے لاہور میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن  کر کے 78 کلو چرس،افیون اور ائس برآمد کر لی ہے

اے این ایف کے مطابق  لاہور میں بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی گئی۔اعلی کوالٹی کی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔  

دوسری کارروائی میں اے این ایف نے کاک پُل اسلام آباد کے قریب مزداسے 33کلو 600 گرام چرس اور 24 کلو افیون برآمد کی ہے۔ برآمدشدہ منشیات سی این جی سلنڈر اور سٹیپنی میں چُھپاکر سمگل کرنےکی کوشش کی جارہی تھی۔ جس میں پشاور اور نوشہرہ کے رہائشی 2 مُلزمان گرفتار ہو گئے ہیں۔

اے این ایف نےباچہ خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور فلائٹ نمبر QR 601 جدہ جانے والےملزم کے ٹرالی بیگ سے 3 کلو آئس برآمد کی ہے جس میں صوابی کا رہائشی ملزم گرفتار ہوا ہے۔ 

اسلام آباد کہوٹہ روڈ کے قریب بس سٹاپ سے بھی مشکوک بیگ سے 2 کلو 72 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-09/news-1673245016-8152.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-09/news-1673245038-4589.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-09/news-1673245048-8527.mp4

مزیدخبریں