ایک نیوز: ترجمان حکومتِ پنجاب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت بھوک کا راج ہےاور شہبازحکومت کو مزید مرسڈیز خریدنے کا شوق چڑھ گیا ہے۔
: ترجمان حکومتِ پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ حمزہ شہباز پولٹری سے منافع کما رہے ہیں اور چاچو گاڑیاں اکٹھی کر رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں آنے والی خبریں ہر پاکستانی کا دل دہلا دینے کے لئے کافی ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آٹے کے لئے لوٹ مار شروع ہوچکی ہے، وزراء کہہ رہے ہیں کہ تنخواہوں کے پیسے نہیں ہیں، پوری کابینہ دیوالیہ ہونے کی خبریں سنا رہی ہے لیکن دوسری جانب شہبازحکومت کو مزید مرسڈیز خریدنے کا شوق چڑھ گیا ہے۔
پاکستان میں اس وقت بھوک کا راج ہے، صنعتیں بند ہو رہی ہیں لیکن مریم صفدر اپنی سرجریاں کروا رہی ہے، حمزہ شہباز پولٹری سے منافع کما رہا ہے اور چاچو گاڑیاں اکٹھی کر رہا ہے.
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) January 9, 2023