ماحولیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر اثرات سےمتعلق جنیوا کانفرنس کا شیڈول جاری

Jan 09, 2023 | 10:28 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: ماحولیاتی تبدیلیوں کے پاکستان پر اثرات سے متعلق جنیوا کانفرنس کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

جنیوا کانفرنس پاکستانی وقت کے مطابق آج دن ایک بجے شروع ہوگی، کانفرنس کے دو سیشن ہوں گے، پہلے سیشن میں اعلیٰ سطح کا افتتاحی اجلاس ہوگا، افتتاحی سیشن میں وزیر اعظم شہباز شریف ، یو این سیکرٹری جنرل اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو خطاب کریں گے۔

کانفرنس کے پہلے سیشن میں فور آر فریم ورک لانچ ہوگا، پہلے سیشن میں شراکت داروں کی جانب سے سپورٹ کے اعلانات متوقع ہیں۔

دوسرے سیشن میں پاکستان کو ماحولیات کی تبدیلیوں سے بچانے کے طویل مدتی پلان پر بات ہوگی، پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 4 بجے وزیر اعظم اور یو این سیکرٹری جنرل مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔

مزیدخبریں