پنجاب میں دھند کا راج،ٹرینیں اور پروازیں بھی تاخیر کا شکار

Jan 09, 2023 | 10:10 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث اہم شاہراہوں سمیت موٹرویز کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا تھا تاحال وہ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہےجبکہ ملتان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل کر دیا گیا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور موٹروے ایم فائیو ظاہر پیر سے اوچ شریف تک کھول دی گئی،موٹروے ایم2 کوٹ مون سے پنڈی بھٹیاں تک کھول دی گئی ہے، لاہور موٹروے ایم2 پر کانووئے کی شکل میں ٹریفک کو چلایا جارہا ہے،  لاہور موٹروے ایم 2ٹھوکر سے کالا شاہ کاکو بھی ٹریفک کو کانووئے کی شکل میں چلایا جارہا ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹرویز عوام کی حفاظت کے پیش نظر بند کی جاتی ہیں، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سفر سے پہلے ہیلپ لائن 130، ٹویٹر سے رہنمائی لی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب ہائی وے پر بھی گاڑیوں کی رفتار آہستہ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ملتان میں دھند کے باعث انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا، دبئی سے آنے والی قومی ائیرلائن کی پرواز اسلام آباد ڈائیورٹ کر دی گئی، کراچی آنے اور جانے والی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق شارجہ جانے والی قومی ائیرلائن کی پرواز منسوخ، جبکہ دبئی اور مدینہ جانے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں، ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہوا۔

لاہور علامہ اقبال انٹرنشینل کے اطراف دھند،فضائی آپریشن متاثر،ائیرپورٹ پر حد نگاہ کم ہونے بیرونی  اندرون ملک آمدورفت کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ،دو پروازیں منسوخ،پی آئی اے کی شارجہ سے آنے والی پرواز پی کے 186 دھند کی وجہ سے لینڈ نہ کر سکی،پی آئی اے کی پرواز 186 کا رخ اسلام آباد موڑ دیا گیا۔پی آئی اے کی دبئی جانے والی پرواز 203 اڑان نہ بھر سکی، کراچی سے آنے والی پرواز 141 تاخیر کاشکار جبکہ جدہ سے آنے والی پرواز 734 تاخیر کاشکار ہیں۔

پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 748 اور ایمرٹس ائیر لائن کی دبئی سے آنے والی پرواز 624 اور پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 302 جبکہ سری لنکن ائیر لائن کی پرواز 153 بھی تاخیر کا شکار ہے۔

ائیر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز پی اے 402 اور گلف ائیر لائن کی بحرین سے آنے والی پرواز 364 جبکہ ائیر بلیو  کی کراچی جانے والی پرواز 401 تاخیر کاشکار ہے۔

سعودی ائیر کی جدہ جانے والی پرواز ایس وی 736 ،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 303 ،ائیر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 406 اور ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405 کو بھی تاخیر کا سامنا ہے۔

ادھر شدید دھند کی وجہ سے ریلوے سسٹم پر کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار جبکہ کراچی براستہ فیصل آباد اور پشاور کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس 6 گھنٹے  تاخیر کا شکار ہے۔

کراچی براستہ  فیصل آباد اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی پاکستان ایکسپریس 4  گھنٹے    20 منٹ ،کراچی سے لاھور آنے والی قراقرم ایکسپریس5  گھنٹے،کراچی سے لاھور آنے والی تیزگام ایکسپریس 4 گھنٹے 30 منٹ،کراچی سے لاھور آنے والی کراچی ایکسپریس4 گھنٹے  اور کراچی سے لاھور آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 3  گھنٹے 20 منٹ  جبکہ کراچی براستہ  فیصل آباد اور ملک وال کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس 6 گھنٹے  15 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

مچھ سے لاھور آنے والی جعفر ایکسپریس 2  گھنٹے 30 منٹ ،کراچی سے لاھور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس4 گھنٹے،کراچی سے لاھور آنے والی خیبر میل ایکسپریس 1 گھنٹے 20 منٹ اور کراچی سے لاھور آنے والی فرید ایکسپریس1 گھنٹہ جبکہ کراچی سے لاھور آنے والی تیزگام ایکسپریس 3 گھنٹے  تاخیر کا شکار ہے اور کراچی سے لاھور آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس3 گھنٹے  تاخیر کا شکار ہے.

مزیدخبریں