ایک نیوز: ایڈم ملنے کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر میٹ ہینری بھی پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئےہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق میٹ ہینری کراچی ٹیسٹ کے آخری روز انجری کا شکار ہو گئے تھے اور ان کی فٹنس بحالی میں دو سے چار ہفتے لگیں گے۔میٹ ہینری کی جگہ ڈوگ بریسویل کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ بریسول 68 انٹرنیشنل میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ ڈوگ بریسویل دوسرے ون ڈے سے قبل ٹیم کو جوائن کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج کھیلا جائےگا۔ تینوں میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔