بالائی علاقوں میں برفباری سے بجلی کا نظام درہم برہم

بالائی علاقوں میں برفباری سے بجلی کا نظام درہم برہم

ایک نیوز: ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہےدیر بالا کے بالائی علاقوں سمیت لواری ٹنل میں آٹھ انچ تک برف ریکارڈ کی گئی۔ جس کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیاہے۔ 

 رپورٹ کے مطابق دیر شہر میں موسم کی پہلی برف باری کے بعد دیر ٹاؤن سمیت بالائی علاقوں میں بجلی کا نظام درھم برہم  ہوگیا ہے۔دیامر کے بالائی علاقوں، نانگا پربت بیس کیمپ، فیری میڈوز، گوہر آباد اور دیگر بالائی وادیوں میں بھی برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ غذر میں بھی شدید برف باری کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔گزشتہ روز ملک بھر میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 8 ڈگری سینٹی گریڈ  تک ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب بارش اور برف باری کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوگئی ہیں  جس کے باعث  پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو  محتاط رہنے کا کہہ دیا ہے۔