ایک نیوز: الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے کیس میں عمران خان کیخلاف عدالت نے فیصلہ سنادیا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے طبی بنیادوں پر حاضری کی استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ جنہوں نے طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے درخواست ضمانت میں توسیع کی استدعا کی۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے درخواست ضمانت میں 31 جنوری تک توسیع کردی۔
عدالت نے بابراعوان سے استفسار کیا کہ کیا عمران خان 31 جنوری کو عدالت آجائیں گے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ وہ بہت تیزی سے ریکور کررہے ہیں۔
مقدمے کی مزید کارروائی 31 جنوری تک منسوخ کردی گئی۔