کراچی: ساحل سمندر پر مبینہ طور پر ڈوبنے والی لڑکی کے کیس میں نیا موڑ

Jan 09, 2023 | 09:33 AM

ایک نیوز: گزشتہ دنوں مبینہ طور پر ساحل سمندر پر ڈوبنے والی لڑکی کےکیس میں نیا موڑ آگیا ہے۔ میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) نے جمعہ کو ڈوبنے کے بعد گزشتہ روز ملنے والی لڑکی کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ میں لاش کو 2 روز کی بجائے چند گھنٹے پرانی قرار دیا ہے۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی تلاش ون فائیو پر شکایت کے بعد شروع کی تھی، اطلاع دینے والے نے دعویٰ کیا تھا کہ اُس نے لڑکی کو سمندر میں چھلانگ لگاتے دیکھا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والے شخص کے  بیانات میں تضاد کے بعد اسے بھی شاملِ تفتیش کرلیا گیا ہے۔

اس سےقبل پولیس لڑکی کی گم شدگی کے مقدمے میں نجی اسپتال کے مالک ویٹرنری ڈاکٹر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔

مزیدخبریں