ایک نیوز:سعودی فٹبال کلب النصر کے ساتھ معاہدہ کے بعد کرسٹیانو رونالڈو اور جارجیناایک مرتبہ پھر شہ سرخیوں میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور جارجینا نے اب تک شادی نہیں کی لیکن دونوں ایک ساتھ ہی رہتے ہیں۔سعودی عرب کے قانون کے مطابق شادی کے بغیر لڑکے اور لڑکی کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی چرچہ ہے کہ کیا سعودی حکومت دونوں کو ساتھ رہنے کی اجازت دے گی یا نہیں؟
سعودی وکلا کا اس پر کہناہے کہ سعودی حکومت رونالڈو کی وجہ سے قوانین میں نرمی کردے گی اور دونوں کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت دی جائے گی۔ سعودی عرب کے قوانین میں اب بھی شادی کے بغیر ایک ساتھ رہنے پر پابندی ہے لیکن رونالڈو کے معاملے میں ایسا کچھ نہیں ہے۔ شادی کے یہ قوانین اس وقت زیرِ غور لائے جاتے ہیں جب کوئی جرم سرزد ہوا ہو۔ آج کل سعودی حکام غیر ملکیوں کے اس معاملے میں مداخلت نہیں کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ رونالڈو اور سعودی کلب النصر کے درمیان ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت النصر کلب انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرے گا۔