جنیوا کانفرنس: آئی ایم ایف وفد کی اسحاق ڈار سے سائڈ لائن ملاقات کا امکان

Jan 09, 2023 | 08:46 AM

ایک نیوز: پاکستان اور اقوام متحدہ کی میزبانی میں پاکستانی سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کانفرنس آج جنیوا میں ہو رہی ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے شکار پاکستان کو سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے 16 ارب 30 کروڑ ڈالرز درکار ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جنیوا کانفرنس میں آئی ایم ایف وفد کی پاکستانی وزیر خزانہ سے سائڈ لائن ملاقات متوقع ہے۔

ترجمان ائی ایم ایف کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی وزیر خزانہ سے ملاقات میں نمایاں مسائل پر بات چیت آگے بڑھنے کا امکان ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ  دو روز پہلے وزیر اعظم شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈی آئی ایم ایف نے سیلابی تباہی سے پائیدار بحالی کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کی۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے گزشتہ سال نومبر میں پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالرز کی قسط جاری کرنی تھی لیکن آئی ایم ایف کی جانب سے اب تک اس قسط کی منظوری نہیں دی گئی۔

مزیدخبریں