قلعہ سیف اللہ میں بس اور گاڑی میں تصادم، 7 افراد جاں بحق

قلعہ سیف اللہ میں بس اور گاڑی میں تصادم، 7 افراد جاں بحق
کیپشن: 7 people died in a collision between a bus and a car in Qila Saifullah

ایک نیوز: بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں این 50 ہائی وےپر توروسکی کے مقام پر دھند کے باعث بس اور گاڑی میں تصادم ہوا ۔7مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

لیویز حکام کے مطابق  مسافر بس کوئٹہ سے پنجاب جارہی تھی کہ  قلعہ سیف اللہ میں این 50 ہائی وےپر توروسکی کے مقام پر بس اور گاڑی میں تصادم ہوا ۔

ڈی ایچ کیواسپتال کا کہنا ہے کہ حادثےمیں 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔اسپتال میں ایمرجنسی نافذ  کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو  طلب کرلیا گیا ہے۔