پاکستانی اداکار امیر گیلانی کی شیندی کی تقریب میں ماورا حسین کیلئے اسپیشل پرفارمنس سب کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔
'جفا' اور 'نوروز' جیسے ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ ماورا حسین نے 2025 کو اپنی زندگی کا یادگار سال بناتے ہوئے زندگی کے ایک خاص اور نئے سفر کا آغاز کردیا ہے۔
ماورا حسین کے تمام ڈراموں میں سب سے زیادہ خاص 'ثبات' ہے کیونکہ یہ انکو امیر گیلانی کے قریب لانے کی وجہ بنا اور یہ قربت رواں سال دونوں کو شادی کے بندھن میں باندھ گئی۔
5 فروری کو دونوں نے نکاح کیا اور اپنی محبت کو وہ پاک نام دے دیا جسکی راہ محبت ہمیشہ تکتی نظر آتی ہے۔
دونوں کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں جو اس جوڑی کے چاہنے والوں کو خوشی سے جھوم اتھنے پر مجبور کرگئی۔
نکاح کے اگلے روز 6 فروری کو اسٹار جوڑی کی شیندی منعقد کی گئی جو نکاح کی طرح یادگار لمحات خود میں سموئے نظر آئی۔
شیندی کی متعدد وائرل ڈانس ویڈیوز کے علاوہ دلہا دلہن کی انٹری بھی شامل ہے جس میں امیر گیلانی اپنی فیملی کے ہمراہ کسی پشتو گانے پر انٹری دینا اور ماورا حسین کا بالی وڈ فلم 'زبیدہ' کے گیت 'دھیمے دھیمے' پر انٹری دینا توجہ سمیٹے بیٹھا ہے۔
اس موقع پر ماورا حسین نے ہلکے گلابی جوڑے کا انتخاب کیا جبکہ امیر گیلانی بھی ٹوئننگ کرتے ہوئے ہلکی گلابی شیروانی پہنے دکھے۔
وائرل ویڈیوز میں عروہ حسین اور فرحان سعید بالی وڈ گیت 'ڈھولنا' ، ' کرنٹ لگا رہے' ، 'نچ پنجابی' ، 'تیرے بنا نہ گزارا اے' پر رقص کرتے نظر آئے جن میں انکی کیمسٹری سب کو دیوانہ بنانے میں کامیاب رہی۔
اب ماورا حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگیپ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انکے خوابوں کے شہزادے یعنی انکے شوہر امیر گیلانی اسپیشل پرفارمنس دیتے دکھ رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امیر گیلانی کی یہ پرفارمنس انکی دلہنیا کیلئے سرپرائز تھی اور انکا اچانک ماورا کے برابر سے اٹھ کر ڈانس فلور پر جانا ماورا کو حیران کرگیا۔
امیر گیلانی نے بالی وڈ فلم 'کچھ کچھ ہوتا ہے' کے مشہورِ زمانہ ویڈنگ سونگ 'ساجن جی گھر آئے' پر رقص کیا اور یہ رقص کوئی عام نہیں بلکہ سلمان خان کے اسٹائل میں ہی کیا۔
امیر گیلانی کو ڈانس کرتا دیکھ کر ماورا حسین بھی خوشی سے جھومتی نظر آئیں اور آخر میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا۔