قلعہ سیف اللہ،سکیورٹی فورسز کاآپریشن،مطلوب دہشت گردماراگیا

Feb 09, 2024 | 22:53 PM

ویب ڈیسک:سکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع سیف اللہ میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن،فائرنگ کاتبادلہ،مطلوب دہشت گرد ماراگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع قلعہ سیف اللہ میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ،داعش کامطلوب دہشتگرد عبدالشکورعرف نعمان عرف ابوحمزہ خراسانی ماراگیا۔ ہلاک دہشتگرد قلعہ سیف اللہ اورپشین کےدھماکوں کاماسٹرمائنڈتھا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق  دہشتگرد بلوچستان میں خودکش دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہاتھا سیکیورٹی فورسز بلوچستان کاامن واستحکام تباہ کرنےکی سازشیں ناکام بنادیں گی۔

مزیدخبریں