ویب ڈیسک:امریکی صدر جوبائیڈن نےغزہ میں اسرائیلی فوجی ردعمل کو ضرورت اور حد سے تجاوز قرار دیدیا۔
امریکی صدر نے کہا کہ "میں اب غزہ میں پائیدار جنگ بندی تک پہنچنے کے لیے سخت دباؤ ڈال رہا ہوں"۔ جنگ کے آغاز سے ہی شہریوں پر اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کافی کوششیں کی تھیں، مصری صدرعبدالفتاح السیسی پہلے تو رفح کے راستے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینے کے لیے کراسنگ کھولنا نہیں چاہتے تھے۔
امریکی صدر کاکہنا تھا کہ میں نے (اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو) سے بات کی کہ وہ اسرائیل کی طرف کراسنگ کھولیں ، میں غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کیلئے سختی سے زور دے رہا ہوں۔
امریکی صدر غزہ میں اسرائیلی مظالم پربول پڑے
Feb 09, 2024 | 22:18 PM