ویب ڈیسک:ایم کیو ایم کے کنوینئرخالد مقبول صدیقی کاکہنا ہے کہ پاکستان کی جمہوریت کے لئے ہماری کامیابی نیا شگون ہو گی۔
ایم کیو ایم کا جیت پرکراچی کی سڑکوں پرجشن،کارکن پارٹی نغموں پربھنگڑےڈالتے رہے۔
ایم کیو ایم کے کنوینئرخالد مقبول صدیقی کا کارکنوں سے خطاب میں کہنا تھاکہ اہلیان پاکستان کو میں یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہماری کامیابی آپ کی کامیابی ہے ۔اللہ کا شکر ہے کہ نا کراچی کے بغیر نا حکومت مکمل ہوگی نا کسی کا مینڈیٹ ایوان کراچی حیدرآباد کے جوانوں سے سجا نظر آئے گا ۔جب عام پاکستانی ایوان میں ہوں گے تو یہ ایوان 23 کروڑ لوگوں کے حق میں قانون سازی کریں گے ۔ہم تین سطری مطالبے لے کر ایوانوں میں جا رہے ہیں ۔یہی نسخہ ہے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا ۔
خالد مقبول صدیقی کاکہنا تھا کہ وزیراعظم کو ووٹ دینے سے پہلے ہم اپنے مطالبات کو شرط بنائیں گے۔ آپ سب کو مبارک ہو ۔ یہ جیت ایم کیو ایم کے کارکنوں کی قربانیوں شہادتوں کا ثمر ہے۔ اللہ نے ہماری استقامت کا صبر کا انعام دیا ہے۔ یہ جیت ایک نئے امتحان اور جدوجہد کا آغاز ہے۔ ہمیں سندھ کے شہری علاقوں میں تمام رکاوٹ کے باوجود دو شہروں کا مینڈیٹ قوم کے حوالے کردیا ہے ۔