ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کاکہنا ہے کہ انتخابات کے دوران عوام سے کئے گئے وعدے پورے کریں گے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا این اے 75سے جیت پرکارکنوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ ،پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت بنے گی، وفاق میں تقسیم شدہ مینڈیٹ ملا ہے۔جو بڑا چیلنج ہے۔مرکز میں بقایا نتائج میں بھی مسلم لیگ ن کو کامیابی ملے گی۔نارووال سے مینڈیٹ پورا ملا۔مگر دوسرے علاقوں سے تقسیم شدہ ملا ہے۔
احسن اقبال کاکہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی مسائل کا تقاضا تھا کہ مضبوط مینڈیٹ دیا جاتا۔دیگر سیاسی جماعتوں سے توقع کرتا ہوں کہ وہ ملک کی معاشی ترقی میں کردارادا کرینگی۔ معاشی ترقی کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ ملکر چلنا ہوگا۔