شیر افضل خان مروت نے این اے41سے میدان مار لیا

شیر افضل خان مروت نے این اے41سے میدان مار لیا
کیپشن: شیر افضل خان مروت نے این اے41سے میدان مار لیا

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت حلقہ این اے41 لکی مروت سے کامیاب ہوگئے۔
عام انتخابات میں گزشتہ روز پولنگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 41 لکی مروت کا نتیجہ سامنے آگیا ہے۔
حلقہ این اے 41 لکی مروت کے تمام  409 پولنگ اسٹیشنز کے  غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  آزاد امیدوار شیر افضل خان مروت 117395 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔