ویب ڈیسک:نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی رہائش گاہ پر سابق صدر آصف زرداری،بلاول بھٹو،شہبازشریف،اسحاق ڈا ر کی اہم ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ،صدر ن لیگ شہبازشریف،اسحاق ڈار کی آمد پرنگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے استقبال کیا۔
ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری،بلاول بھٹو،شہبازشریف،اسحاق ڈا ر کےدرمیان آئندہ حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر مسلم لیگ ن نے شہباز شریف نے پارٹی قائد نواز شریف کا پیغام آصف علی زرداری کو پہنچایا۔
پاکستان میں سیاسی اور معاشی استحکام لانے کی لیے دونوں جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔ آصف علی زرداری اور شہباز شریف نے مل کر حکومت سازی کرنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے لیے دونوں جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے رائے پیش کی جائے گی ۔ آئندہ ملاقات میں تمام تر معاملات کو باہمی مشاورت کے ساتھ حتمی شکل دی جائے گی۔