لیگی قیادت کی دعوت،پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس بلانےکاامکان 

لیگی قیادت کی دعوت،پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس بلانےکاامکان 
کیپشن: لیگی قیادت کی دعوت،پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس بلانےکاامکان 

ویب ڈیسک :سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے ملاقات کی دعوت پر پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بنانے کاامکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے آصف زرداری سے ملاقات کیلئے صدر ن لیگ شہبازشریف کو ٹاسک سونپ دیا ۔سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو بھی ہنگامی طورپرلاہورپہنچ گئے ۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری ا ور بلاول بھٹو ازرداری آج سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کااجلاس بنانےپرمشاورت کریں گے ۔  فیصلہ کی صورت میں آج رات یا کل سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بلایا جاسکتا ہے۔جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائیگا ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی کی قیادت ن لیگ کو ملاقات کیلئے جواب دے گی ۔

ذرائع کے مطابق بعض سیاسی معاملات کے باعث پیپلزپارٹی قیادت نوازشریف اور ن لیگ سے کچھ نالاں ہے ۔ناراضگی کے باوجود مستقبل کالائحہ عمل ملکی مفاد اور حالات کو سامنے رکھ کر کیاجائیگا۔