آصف زرداری،بلاول بھٹو زرداری لاہورپہنچ گئے 

Feb 09, 2024 | 20:34 PM

ویب ڈیسک:سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ہنگامی طورپرلاہور پہنچ گئے ۔

عام انتخابات کے نتائج سامنے آنے پرسیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ بھی شروع ہوگیا ۔آصف زرداری اور بلاول بھٹو لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق پیپلزپارٹی کی قیادت این اے 127کے انتخابی نتائج چیلنج کرنےپربھی مشاورت کرے گی ۔امیدواروں کے الیکشن نتائج پرتحفظات پرلائحہ عمل طے کیاجائیگا۔

مزیدخبریں