ویب ڈیسک :این اے 47اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین نے الیکشن کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ۔
تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین کل اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے ۔
شعیب شاہین کاکہنا ہے کہ این اے 47کے آر او کیخلاف رٹ دائر کریں گے ۔فارم45موجود ہے اس کے باوجود طارق فضل چودھری کو جتوانے کا فارم 47جاری کیا۔