این اے 47،شعیب شاہین کا نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان 

 این اے 47،شعیب شاہین کا نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان 
کیپشن:  این اے 47،شعیب شاہین کا نتیجہ چیلنج کرنے کا اعلان 

ویب ڈیسک :این اے 47اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب شاہین نے الیکشن کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ۔

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شعیب شاہین کل اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے ۔

شعیب شاہین کاکہنا ہے کہ این اے 47کے آر او کیخلاف رٹ دائر کریں گے ۔فارم45موجود ہے اس کے باوجود طارق فضل چودھری کو جتوانے کا فارم 47جاری کیا۔