آزادارکان کیساتھ ملکرحکومت بنائیں گے،اسحاق ڈار

Feb 09, 2024 | 18:25 PM

ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن  کے رہنما اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ آزاد ارکان کے ساتھ مل کر مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا’’ایک نیوز‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ  کے فضل سے قومی اسمبلی میں ن لیگ واحد اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔پنجاب اسمبلی میں ہمیں سادہ اکثریت حاصل ہوچکی ۔ میاں نواز شریف آج اپنے ووٹرز اور ورکرز سے خطاب میں  شکریہ ادا کریں گے۔

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ آزاد امیدوار بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن کے رابطہ کررہے ہیں،ن لیگ کا فائنل نمبر آ جائے تو پھر مل کر حکومت بنائیں گے ۔نوازشریف چوتھی بار بھی وزارت عظمی کے امیدوار ہیں۔

مزیدخبریں