ویب ڈیسک:مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ آزاد ارکان کے ساتھ مل کر مسلم لیگ ن حکومت بنائے گی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کا’’ایک نیوز‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے قومی اسمبلی میں ن لیگ واحد اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے۔پنجاب اسمبلی میں ہمیں سادہ اکثریت حاصل ہوچکی ۔ میاں نواز شریف آج اپنے ووٹرز اور ورکرز سے خطاب میں شکریہ ادا کریں گے۔
سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ آزاد امیدوار بڑی تعداد میں مسلم لیگ ن کے رابطہ کررہے ہیں،ن لیگ کا فائنل نمبر آ جائے تو پھر مل کر حکومت بنائیں گے ۔نوازشریف چوتھی بار بھی وزارت عظمی کے امیدوار ہیں۔