عام انتخابات، پولنگ کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری

 عام انتخابات، پولنگ کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری
کیپشن: عام انتخابات،نوازشریف،مریم، آصف زرداری کامیاب،سراج الحق کو شکست

ویب ڈیسک:ملک بھر میں عام انتخابات میں پولنگ کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک250 قومی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج موصول ہو چکے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اب تک موصول غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے  مطابق  آزاد امیدوار 99 نشستیں،مسلم لیگ ن 71 سیٹیں، پاکستان پیپلز پارٹی 53نشتیں، متحدہ قومی موومنٹ 17 نشستیں،استحکام پاکستان پارٹی 2 ، مسلم لیگ ق 3،جے یو آئی 2نشستیں،پختونخواملی عوامی پارٹی،مسلم لیگ ضیا،مجلس وحدت مسلمین نے،1 1نشست جیتی۔

این اے 3

این اے 3 سوات کے تمام 309 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلیم رحمان 81411 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم لیگ ن کے واجد علی خان 27861 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 6میں امیر جماعت اسلامی کو اپ سیٹ شکست

لوئر دیر کے حلقہ این اے 6 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار محمد بشیر خان 76259 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق 52 ہزار 545 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

این اے 13

این اے 13 بٹگرام کے تمام 278 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد نواز خان 24686 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ راہ حق پارٹی کےعطا محمد 18130 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 17

این اے17 ایبٹ آباد2 کے تمام 324 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی خان جدون 97177 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔مسلم ليگ ن کے محبت خان اعوان 44522 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 صوابی.  این اے 19 

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اسد قیصر 115635 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ  جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار مولانا فضل علی حقانی  45567  ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے

 این اے 30

این اے 30 پشاور کے 267 پولنگ اسٹیشنز میں سے267 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شاندانہ گلزار خان کامیاب قرار پائیں۔ شاندانہ گلزار 78971 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جب کہ جمعیت علماء اسلام کے ناصر خان 20950 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 47 سے طارق فضل چوہدری  کامیاب

این اے 47 آئی سی ٹی 2 کے تمام387 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق مسلم ليگ ن کے طارق فضل چوہدری 102502 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین 86396 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 48 اسلام آباد

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 48 اسلام آباد سے ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار راجہ خرم نواز 69 ہزار 699 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ علی بخاری59 ہزار 851 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

این اے 49

این اے49 اٹک کے تمام 461 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق  ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد ایک لاکھ 19 ہزار 727 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار طاہر صادق ایک لاکھ 10 ہزار 230 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

این اے 52

گوجرخان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 52سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف 1لاکھ 12ہزار 265ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،آزاد امیدوار راجہ طارق عزیز بھٹی 91ہزار 547ووٹ لیکر دوسرے نمبرپررہے۔

 این اے 55
این اے 55 راولپنڈی  کے تمام 311 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے ملک ابرار احمد 78542 ووٹ لے کر جیت گئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 67101 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 56 سے حنیف عباسی کامیاب

این اے 56 راولپنڈی 5 کے تمام 371 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے حنيف عباسی 96649 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار شہریار ریاض 82613 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 67
این اے 167 بہاولپور 4 کے تمام 301 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد عثمان اویسی 78970 ووٹ  لےکرکامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار ملک عامر یار وارن 42500 ووٹ لےکر دوسرے نمبر  پر رہے۔

این اے 72

این اے 72سیالکوٹ کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے علی زاہد 1لاکھ 10ہزار 190ووٹ لیکر کامیاب قرار،آزاد امیدوار چودھری امجد علی باجوہ 1لاکھ 3ہزار 792ووٹ لیکر دوسرے نمبرپررہے۔

این اے 74

میھ م۔ 74کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد اسلم گھمن 1لاکھ 30ہزار 504ووٹ لیکر کامیاب قرار،ن لیگ کے راناشمیم احمد خان 95ہزار 988ووٹ لیکر دوسرے نمبرپررہے۔

این اے 76

این اے 76کےغیرحتمی،غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے احسن اقبال 1لاکھ36ہزار 279ووٹ لیکر کامیاب،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جاوید صفدر 1لاکھ 9ہزار 09ووٹ لیکر دوسرے نمبرپررہے۔

این اے 77

گوجرانوالہ این اے 77کے حلقے کے غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے محمود بشیر ورک ایک لاکھ 6ہزار 451ووٹ لیکر کامیاب،تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار 91ہزار 812ووٹ لیکر دوسرے نمبرپررہے۔

این اے 78

گوجرانوالہ میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 78کے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوارمبین عارف 1لاکھ6ہزار 169ووٹ لے کر کامیاب قرار،مسلم لیگ ن کے خرم دستگیر خان نے 88ہزار 308ووٹ حاصل کئے۔

این اے 79

این اے 79کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احسان  اللہ ورک  104023ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار ،مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار علی بھنڈر 99635 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپررہے۔

  این اے 81

تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری بلال اعجاز ایک لاکھ 13 ہزار 558 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما اظہر قیوم ناہر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے انہوں نے کڑا مقابلہ کرتے ہوئے 95 ہزار 479 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔

 این اے 90

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 90 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار عمیر خان نیازی ایک لاکھ 79 ہزار 820 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ن لیگ کے عمیر حیات روکھڑی51 ہزار 223 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

این اے 96

این 96فیصل آباد کے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار رائے حیدر کھرل 134485 ووٹ لے کر جیت گئے ،مسلم لیگ ن کے نواب شیر وسیر کے 92504ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 97

این اے 97کے غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سعداللہ بلوچ 72ہزار 614ووٹ لیکر کامیاب،ن لیگ کے علی گوہر بلوچ 7ہزار 311ووٹ لیکر دوسرے نمبر،استحکام پاکستان پارٹی کے ہمایوں اختر 3ہزار 435ووٹ لیکر تیسرے نمبرپررہے۔

این اے 100کےغیرحتمی،غیرسرکاری نتائج

این اے 100کےغیرحتمی،غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ڈاکٹرنثارجٹ 1لاکھ31ہزار996ووٹ لیکر کامیاب قرار،راناثنااللہ 1لاکھ12ہزار 403ووٹ لیکر دوسرے نمبرپررہے۔

این اے 102

این اے 102فیصل آباد کے غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار چنگیز کاکڑ 1لاکھ 32ہزار 526ووٹ لیکر کامیاب قرار،مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیرعلی 1لاکھ 320 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپررہے۔

این اے 103فیصل آباد 

این اے 103فیصل آباد کےغیرحتمی،غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار علی سرفراز 1لاکھ47ہزار 734ووٹ لیکرکامیاب،ن لیگ کے اکرم انصاری  86ہزار 662ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبرپررہے۔

این اے 118 سے حمزہ شہباز کامیاب قرار

لاہور کے حلقہ این اے 118 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہبازشریف ایک لاکھ 5 ہزار 960 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزادامیدوار عالیہ حمزہ ایک لاکھ 803 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

 این اے119: مریم نواز کامیاب

مریم نوازشریف نے حلقہ این اے 119 میں 83 ہزار 855 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد میدوار شہزاد فاروق 68 ہزار 376 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

این اے 120

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 سے ایاز صادق 68 ہزار 146 ووٹ لے کر کامیاب ٹھہرے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آ زاد امیدوار 49 ہزار 222 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

 این اے 121

این اے 121 لاہور کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر 78803 ووٹ کامیاب قرار پائے۔مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر 70597 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے

این اے122، سعد رفیق کو شکست

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق این اے 122 سے سردار لطیف خان کھوسہ ایک لاکھ 17 ہزار 109 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ سعد رفیق 77 ہزار 907 ووٹ ہی لینے میں کامیاب ہوئے ۔

این اے 123 سے شہبازشریف کامیاب
این اے 123 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق شہبازشریف 63953 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

این اے 124

این اے 124 سے مسلم لیگ ن کے مبشر اقبال نے 55 ہزار 387 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ضمیر جھیڈو 43 ہزار 594 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ۔

این اے 127: عطا تارڑ کامیاب، بلاول کو شکست

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عطا تارڑ نے 98 ہزار 210 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے جبکہ  تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک ظہیر عباس نے تگڑا مقابلہ کرتے ہوئے 82 ہزار 230 ووٹ لیے لیکن دوسرے نمبر پر رہے ۔تاہم بلاول بھٹو زرداری محض 15 ہزار 5 ووٹ ہی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

این اے 130

این اے 130کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے قاءد نوازشریف ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیاب، یاسمین راشد نے تگڑا مقابلہ کرتے ہوئے ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ حاصل کیئے اور دوسرے نمبر پر رہیں۔

این اے 132

این اے 132کے غیرسرکاری وغیرحتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف 1لاکھ37ہزار 231ووٹ لیکر کامیاب،آزاد امیدوار سردارمحمد حسین ڈوگر1لاکھ11ہزار 161ووٹ لے کر دوسرے نمبرپررہے۔

این اے 135
این اے135 اوکاڑہ1 کے تمام370 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  مسلم لیگ ن کے ندیم عباس ربیرہ 107862 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔آزادامیدوار ملک محمداکرم بھٹی 90443  ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 148 سے یوسف رضا گیلانی کامیاب

غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے این اے 148 سے میدان مار لیا ہے ۔  یوسف رضا گیلانی نے 92 ہزار 327 ووٹ حاصل کیے ، دوسرے نمبر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ بیرسٹر تیمور 73 ہزار 219 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے احمد حسن ڈیہڑ 63 ہزار 115 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔

 این اے 149

این اے 149 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر ایک لاکھ 43 ہزار 613 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جہانگیر خان ترین 50 ہزار 166 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

 این اے 151

این اے 151 کے 281 پولنگ سٹیشنز کا مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید موسیٰ گیلانی 79080 ووٹ لے کر کامیاب قرار پارئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار مہربانو قریشی 71 ہزار 649 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں۔

این اے 155

مسلم لیگ  ن کے صدیق خان بلوچ ایک لاکھ 17 ہزار 671 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ  آئی پی پی کے جہانگیر ترین 71128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ مسلم لیگ ن کے صدیق خان بلوچ نے جہانگیر ترین کو 46543 ووٹ سے شکست دی۔

این اے 162

این اے 162کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار احسان الحق باجوہ نے 1لاکھ 14ہزار 284ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار خلیل احمد نے 97ہزار 871ووٹ حاصل کئے۔

این اے 163

این اے 163کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ضیا کے اعجاز الحق 84ہزار 312ووٹ لیکر کامیاب،آزاد امیدوارشوکت محمود بسرا75ہزار115ووٹ لیکر دوسرے نمبررہے۔

این اے 182

این اے 182 کے تمام 338 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق آزاد امیدوار اویس حیدر جھکڑ ایک لاکھ 9 ہزار 751 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد ثقلین بخاری 78 ہزار 6 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔

این اے 199

این اے 199 گھوٹکی 2 کے تمام 365 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجےکے مطابق پیپلز پارٹی کے علی گوہر مہر 154832 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔جے یو آئی ایف کے عبدالقیوم 40204 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 201

غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق این اے 201 سکھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ ایک لاکھ 20 ہزار 219 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جے یو آئی ایف کے محمد صالح 53 ہزار 302 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔

این اے 202

این اے 202 خیرپور 1 سے پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ جیت گئیں۔ تمام 305 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے  کے مطابق نفیسہ شاہ 121756 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید غوث علی شاہ 26745 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 207، آصف زرداری کامیاب

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 207 سے آصف زرداری نے 89 ہزار 703 ووٹ حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹی جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار سردار شیر محمد رند بلوچ 39 ہزار 546 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔

این اے 217

این اے 217 ٹنڈو اللہ یار کے تمام 331 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے تحت پیپلز پارٹی کے ذوالفقار بچانی 115000 ووٹ لے کر جیت گئے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی راحیلہ مگسی 69900 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 219

این اے 2019میں ایم کیو ایم کے امیدوارعبدالعلیم خان 55ہزار 50ووٹ لے کر کامیاب،آزاد امیدوار مستنفر بلا 38ہزار 315ووٹ لے کر دوسرے نمبرپررہے۔

این اے 224

سجاول میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 224کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار ایاز شاہ شیرازی 1لاکھ 34ہزار 6ووٹ لیکر کامیاب،جے یو آئی کے مولانا صالح الحداد 15ہزار 314ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبرپررہے۔

این اے 247

این اے 247 کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے خواجہ اظہار الحسن 64945 ووٹ لیکر جیت گئے آزاد امیدوار سید عباس حسین 52005 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 249

این اے 249کے غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج کے مطابق احمد سلیم صدیقی 77ہزار 525 ووٹ لیکر کامیاب،آزاد امیدوارعزیز علی 51 ہزار 152 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

این اے 255

این اے 255کے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق این اے مسلم لیگ ن کے امیدوار میرخان محمد جمالی 45ہزار 540ووٹ لیکر کامیاب،پیپلزپارٹی کے میرچنگیز جمالی  39ہزار 597ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبرپررہے۔

 این اے 262

کوئٹہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 262کے غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عادل خان بازئی 20273ووٹ لیکر کامیاب،جے یو آئی کے ملک سکندر ایڈووکیٹ 12ہزار 873ووٹ لیکر دوسرے نمبرپررہے۔