سندھ، کے پی اور بلوچستان اسمبلی کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج ایک نیوز کو موصول

Feb 10, 2024 | 00:27 AM

ایک نیوز: پاکستان میں گزشتہ روز عام انتخابات منعقد ہوئے جس کے بعد اب ایک نیوز کو غیرحتمی غیرسرکاری نتائج موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ 

سندھ، کے پی اور بلوچستان اسمبلی کے اب تک موصول ہونے والے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج ایک نیوز پر

خیبرپختونخوا اسمبلی

 خیبرپختونخوا اسمبلی کے 111حلقوں کے نتائج آگئے،آزاد امیدوار90،مسلم لیگ ن 5،پیپلزپارٹی 4،ایم کیو ایم 1،جے یوآئی 7،ق لیگ 3نشستیں جیتنے میں کامیاب ہو گئی۔

سندھ اسمبلی 

سندھ اسمبلی کے 129حلقوں کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے 84،ایم کیو ایم نے 27،آزاد امیدواروں نے 14،جی ڈی اے اور جماعت اسلامی نے 2،2نشستیں حاصل کی۔

بلوچستان ا سمبلی 

بلوچستان اسمبلی کے 44حلقوں کے نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں نے 5،پی اے پی نے 4،جے یو آئی نے 4،مسلم لیگ ن نے 9،پیپلزپارٹی نے 11نشستیں حاصل کی۔

سندھ کے صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدوار

پی ایس 11کاغیرسرکاری،غیرحتمی نتیجہ

پی ایس 111  کے نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے لیاقت آسکانی 29396ووٹ لیکر کامیاب ،آزاد امیدوار امجد اقبال آفریدی7743ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 17 قمبر شہداد کوٹ:

پی ایس 17 میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی برہان خان 39540 ووٹ لے کر پہلے،گرینڈ ڈیموکریٹو الائنس کے جاوید کھوکھر 15460 ووٹ لے کر دوسرے پر رہے۔

پی ایس 20 گھوٹکی 03:

گھوٹکی 3پی ایس20 میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارسردارمحمد بخش مہر نے 87  ہزار431ووٹ لے کر فتح اپنے نام کی جبکہ جے یو آئی ف کے امیدوارمحمد اسحاق لغاری 9ہزار401 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پررہے۔

پی ایس 26 خیرپور:

خیرپور کے حلقہ پی ایس 26 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار قائم علی شاہ 47ہزار234 ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل جی ڈی اے کے امام بخش 19ہزار567ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

پی ایس 31 خیرپور:

خیرپور کا صوبائی حلقہ پی ایس 31 کے 168 پولنگ اسٹیشن کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق جی ڈی اے کے سید محمد راشد شاہ 58091 ووٹ لیکر کامیاب ان کے مد مقابل پیپلز پارٹی کے سید محمد بچل شاہ 51769 ووٹ حاصل کرسکے۔

پی ایس 48 میرپورخاص:

میر پور خاص پی ایس 48 میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج لے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے طارق علی 67923 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ جی ڈی اے کے عنایت اللہ 16231 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

پی ایس 61 حیدرآباد2:

حیدرآباد2 کے حلقہ پی ایس 61 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق شرجیل انعام میمن 63756 ووٹ لیکر کامیاب قرارپائے جبکہ ان کے مد مقابل جے یو آئی ف کے امیدوار سعید احمد تالپور11889ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

پی ایس 62کے غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج

 پی ایس 62 کا فارم 47 جاری، ایم کیو ایم پاکستان کے صابر قائم خانی 24 ہزار 385 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے عبدالجبار 18 ہزار 209 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

پی ایس 68 بدین:

بدین پی ایس68 میں غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوارمحمد ہالیپوٹو 57ہزار540 ووٹ لے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل کے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے منصور علی13ہزار865ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

پی ایس 77 جامشورو:

پی ایس 77 جامشورو سے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے سید مراد علی شاہ 67513 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے، جی ڈی اے کے روشن علی 7000 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 78 جامشورو2:

جامشورو2 پی ایس 78 میں غیر حتمی و غیر سرکاری کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سکندر علی شورو 46ہزار245 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ سید منیر حیدر شاہ15ہزار768 ووٹ لے کر دوسرے پر رہے۔

پی ایس 93کے غیرسرکاری،غیرحتمی نتائج

پی ایس 93سے آزاد امیدوار ساجد حسین 20 ہزار 372 ووٹ لیکر کامیاب، جماعت اسلامی کے امیدوار عبد الحفیظ 10 ہزار 832 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 97 کراچی ایسٹ1:

پی ایس97 کراچی ایسٹ1کا غیر حتمی نتیجہ،ایم کیو ایم کے شوکت علی4997 ووٹ لے کر کامیاب، پیپلز پارٹی کے بشیر احمد 4227 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 99شرقی 3کے نتائج

کراچی:پی ایس 99 شرقی3 کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق  ایم کیو ایم کےسید فرحان انصاری26658ووٹ لے کر کامیاب،جماعت اسلامی کے یونس بارائی 22321 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔

پی ایس 105کے غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج

پی ایس 105 کے مکمل غیر حتمی نتائج  کے مطابق  پیپلز پارٹی کے سعید غنی 26168 ووٹ لے کر کامیاب،جی ڈی اے کے عرفان اللہ مروت 20111 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

پی میس 106کے غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج

پی ایس 106 کےمکمل غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار سجاد علی 20658 ووٹ لیکر کامیاب، پی پی پی کے عثمان غنی 16854 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 109کے غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج

پی ایس 109 کے مکمل غیر حتمی نتائج  کے مطابق آزاد امیدوار بلال حسین خان جدون 27854 ووٹ لے کر کامیاب،جماعت اسلامی کے محمد ذکر محنتی 12825ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 110کے غیرحتمی،غیرسرکاری نتائج

پی ایس110 کا مکمل غیر حتمی نتیجہ کے مطابق آزاد امیدارریحان بندوکڑا47450 ووٹ لے کر کامیاب،جماعت اسلامی کی سفیان 22630ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

پی ایس 114کاغیرحتمی،غیرسرکاری نتیجہ

پی ایس 114 کے غیر حتمی نتائج  کے مطابق آزاد امیدوار محمد شبیر 21531 ووٹ لے کر کامیاب،پیپلزپارٹی نیاز محمد 14559 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 117غربی کا مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ

پی ایس 117 غربی میں  ایم کیو ایم پاکستان کے شیخ عبداللہ 11154 ووٹ لے کر کامیاب، آزاد امیدوار طارق حسین 9617 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

پی ایس 126

پی ایس 126کا مکمل غیر حتمی نتیجہ آگیا،ایم کیو ایم کے محمد افتخار عالم 38 ہزار 7 سو 29 ووٹ لے کر کامیاب،جماعت اسلامی کے نصرت اللہ نے 25 ہزار 8 سو 35 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پررہے۔

پی ایس 127کاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ

پی ایس 127 سے متحدہ کے محمد معاز محبوب 23389 ووٹ لے کر کامیاب، جماعت اسلامی کے مسعود علی 12642 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔

پی ایس 128کاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ

کراچی کے حلقے پی ایس 128 ضلع وسطی کے غیر حتمی نتیجہ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے طحہ احمد خان 34 ہزار 417 ووٹ لیکر کامیاب، جماعت اسلامی کے سید وجیہہ حسن 18 ہزار 588 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی ایس 130

پی ایس 130 کا مکمل غیر حتمی نتیجہ  آگیا،ایم کیو ایم پاکستان کے محمد جمال خان 38ہزار 884 ووٹ لے کرکامیاب، جماعت اسلامی کے حارث علی خان 19 ہزار 366 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

بلوچستان کے صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدوار

بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 41 کوئٹہ 4 کے 110 پولنگ اسٹیشنز  کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا،  آزاد امیدوار ولی محمد 9318 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار عبدالغفار خان کاکڑ 7270 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 3 

 پی بی 3 قلعہ سیف اللہ کے تمام 153 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار مولانا نور اللہ 21922 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے مولانا عبدالواسع 18460 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 پی بی 6

 پی بی 6 دکی کے نشست پر پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مسعود علی خان لونی کامیاب ہو گئے ہیں۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق دکی سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 6 پر مسعود علی خان لونی نے 10 ہزار 375 ووٹ لیے۔

ان کے مد مقابل آزاد امیدوار سردار محمد انور نصر 9 ہزار 799 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 9

پی بی 9 کوہلو پر پیپلز پارٹی کے امیدوار میر نصیب اللہ خان کامیاب قرار پائے ہیں۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میر نصیب اللہ خان نے 5 ہزار 842 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار غازین خان مری 3 ہزار 325 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 پی بی 11

 پی بی 11 جھل مگسی کے تمام68 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے نوابزادہ طارق مگسی 44ہزار 556 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے میر مرتضی عباس 1244 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 15

پی بی 15 صحبت پور کے تمام 112 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، مسلم ليگ ن کے سلیم احمد کھوسہ 24619 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے میر دوراں خان کھوسہ 15997 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 16

 پی بی 16 جعفرآباد کے تمام 111 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے عبدالمجید 15248 ووٹ لےکر کامیاب جبکہ پاکستان مسلم ليگ ن کی راحت جمالی 14131 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

 پی بی 22

 پی بی 22 لسبیلہ کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔

پاکستان مسلم ليگ ن کے جام کمال خان 38562 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد حسن جاموٹ 18373 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 29

پی بی 29 پنجگور1 پر بی این پی اے کے میر اسد اللہ بلوچ کامیاب قرار پائے ہیں۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق میر اسد اللہ بلوچ 7 ہزار 801 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ نیشنل پارٹی کے محمد اسلم بلوچ 4 ہزار 211 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

 پی بی 32 چاغی کے 91 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے صادق سنجرانی 18802 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے میر امان اللہ نوتزئی 17009 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 34

پی بی 34 نوشکی پر جے یو آئی پی کے امیدوار غلام دستگیر بادینی کامیاب ہوگئے ہیں۔

غلام دستگیر بادینی 16 ہزار 771 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے محمد رحیم 15 ہزار 14 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 35

پی بی 35 سوراب کی نشست پر جمیعت علمائے اسلام ف کے امیدوار ظفر اللہ خان زہری کامیاب ہو گئے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ظفراللہ خان زہری 16 ہزار 579 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ پیپلز پارٹی کے نعمت اللہ خان زہری 11 ہزار 113 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 39

پی بی 39کوئٹہ 2 کے تمام 99 پولنگ اسٹیشنز کاغیرسرکاری نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار بخت محمد 6618 ووٹ لےکرکامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے سیدعبدالواحد 5878 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 40

پی بی 40 کوئٹہ پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے  قادر علی کامیاب قرار پائے۔

غیر حتمی اور غیر سرکار نتائج کے مطابق قادر علی 6 ہزار 268 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے اختر خوروٹی 3 ہزار 940 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 پی بی 45

 پی بی 45 کوئٹہ 8 کے تمام 49 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، پاکستان پیپلزپارٹی کے علی مدد جتک 5671 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی ف کے میر محمد عثمان پرکانی 4346 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

 پی بی 46

 پی بی 46 کوئٹہ 9 کے تمام 55 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے شہزادہ احمد عمر احمد زئی 4638 ووٹ لےکر کامیاب جبکہ جے یو آئی ف کے سردار احمد خان شاہوانی 1752 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 47 

پی بی 47 پشین 1 کے تمام 109 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا،  آزاد امیدوار اسفند یار خان کاکڑ 21714 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے مولوی کمال الدین 18989 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی بی 48

پی بی 48 پشین2 کے تمام90 پولنگ اسٹیشنزکا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سردار امجد خان ترین 15053 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ آزاد امیدوار سید شاہ نواز کرال 3466 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

خیبرپختونخوا کے صوبائی اسمبلی کے کامیاب امیدوار

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے 9 حلقوں کا  نتیجہ  جاری کردیا ہے جب کہ دیگر حلقوں کے بھی غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج  آنےکا سلسلہ جاری ہے۔

 پی کے 32 کوہستان لوئر کے تمام67 پولنگ اسٹیشنزکا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، جے یو آئی ایف کے سجاد اللہ 13826 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار خان ممبر 12496 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 21 باجوڑ 3 کے  تمام 95 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، جماعت اسلامی پاکستان کے سردار خان 16844 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار اجمل خان 15713 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 19 باجوڑ 1کے تمام 96 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار حامد الرحمان 23044 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار خالد خان 13571 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 88 نوشہرہ 4 کے تمام 116 پولنگ اسٹیشنزکاغیرسرکاری نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار میاں محمد عمر 38ہزار 384 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے احد خٹک 12071 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔

پی کے 89 نوشہرہ 5: تمام113 پولنگ اسٹیشنزکا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار اشفاق احمد 30416 ووٹ لےکر کامیاب جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے میاں افتخارحسین 15630 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

پی کے 113 ڈیرہ اسماعیل خان 3 کے تمام 169 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ آگیا۔

آزاد امیدوار علی امین خان گنڈا پور 35 ہزار 454 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے محمد کفیل احمد 21 ہزار 885 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

حلقہ پی کے 75 پشاور 4 کے تمام 90 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، عوامی نیشنل پارٹی کے ارباب محمد عثمان خان 43783 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار ملک شہاب حسین 23ہزار 968 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 112 ڈیرہ اسماعیل خان 2 کے تمام 147 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، پاکستان پیپلزپارٹی کے احمد کریم کنڈی 33312 ووٹ لےکر کامیاب جبکہ جے یو آئی ایف کے سمیع اللہ 25359 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 74 پشاور 3 کے تمام 100پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، جے یو آئی ایف کے اعجاز محمد 45959 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد ارباب جہانداد خان 21817 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 81 پشاور 10  کے تمام 131 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔

آزاد امیدوار سید قاسم علی شاہ 44310 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے ارسلان خان ناظم 8177 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

   پی کے 39 مانسہرہ 4 کے 184 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار اکرام اللہ 23853 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ مسلم ليگ ن کے محمد عارف 19331 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 96 کرم 2 کے تمام 145 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار علی ہادی 38593 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار وصی سید میاں 24874 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہے۔

پی کے 8 سوات 6 کے 138 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار حمید الر حمن 33152 ووٹ لے کرپہلے نمبرپر جبکہ مسلم ليگ ن کے جلات 15007 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

پی کے 86 نوشہرہ 2 کے 117 پولنگ اسٹیشنزکا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار محمد ادریس 38092 ووٹ لےکرکامیاب جبکہ اے این پی کے مسعود خٹک 12973 ووٹ لیکر دوسرےنمبرپر رہے۔

 پی کے 87 نوشہرہ 3 کے تمام 164 پولنگ اسٹیشنز کانتیجہ آگیا، آزاد امیدوار خلیق الرحمان 44762 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے پرویز خٹک 18176 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 14 لوئر دیر 1 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار محمد اعظم خان 31200 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ جماعت اسلامی کے محمد یعقوب 16552 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

پی کے 47 ہری پور 2 کے تمام 203 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار ارشد ایوب خان 73038 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ آزاد امیدوار فیصل زمان 34620 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 68 مہمند 2 کے 112 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار محمد اسرار 20690 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ جے یو آئی ایف کے حنیف الزمان 12156 ووٹ لیکر دوسرے نمبرپر رہے۔

پی کے 98 کرک 2 کے 165 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار محمد سجاد 37160 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار ملک قاسم خٹک 31853 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 24 مالاکنڈ 2 کے 165 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار مساویر خان 43193 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے جبکہ پیپلز پارٹی کے محمد علی شاہ 22191 ووٹ لیکر دوسرےنمبرپر رہے۔

پی کے 18 لوئر دیر 5 کے تمام 110 پولنگ اسٹیشنزکا نتیجہ آگیا۔

آزاد امیدوار لیاقت علی خان 24625 ووٹ لے کرکامیاب رہے جبکہ جماعت اسلامی کے سعید گل 16059 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 79 پشاور 8 کے تمام 66 پولنگ اسٹیشنز کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، پاکستان مسلم ليگ ن کے جلال خان 16031 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار تیمور سلیم خان نے 11495 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

حلقہ پی کے 54 مردان 1 کے تمام 119 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار زرشاد خان 42754 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ اے این پی کے گوہر علی شاہ 17064 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی کے 46 ہری پور 1 کے تمام 211 پولنگ اسٹیشنز کا نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار اکبر ایوب خان 68835 ووٹ لے کرکامیاب جبکہ آزاد امیدوار قاضی محمد اسد خان 28327 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی کے 1 چترال اپر کے تمام 140 پولنگ اسٹیشنز کا غیرسرکاری نتیجہ آگیا، آزاد امیدوار ثریا بی بی 18914 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جے یو آئی کے شکیل احمد 10533 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 پی کے 76 پشاور 5 میں  پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار  سمیع اللہ خان نےکامیابی حاصل کی، انہوں نے 18ہزار 888 ووٹ حاصل کیے۔

اے این پی کے خوشدل خان 12ہزار 986 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

 پی کے 6 سوات 4 سے  پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار فضل حکیم خان نے 25 ہزار 330 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کی۔

 پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے افتخار احمد 19 ہزار 422 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر  رہے۔

پی کے 4 سوات 2 میں  پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی شاہ نے 30 ہزار 22 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار  سردار خان 12 ہزار 514  ووٹ لے کر دوسرے نمبر  پر  رہے۔

پی کے 77 پشاور 6 میں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شیر علی آفریدی 30 ہزار 544 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے۔

جمعیت علماء اسلام کے صفت اللہ 7 ہزار 615 ووٹ لےکر دوسرے نمبر  پر رہے۔

پی کے 25 بونیر 1 سے  پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 28 ہزار 490 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے۔

جمعیت علماء اسلام کے فضل غفور 12 ہزار 702 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر  رہے۔

پی کے 26 بونیر 2 سے  پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار سید فخر جہان 26 ہزار 782 ووٹ لے کر کامیاب  رہے۔

جماعت اسلامی کے ناصر علی 15 ہزار 216 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 34 بٹگرام سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار  زبیر خان 13 ہزار 501 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔

جے یو آئی کے شاہ حسین 11 ہزار 628 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ 

پی کے 45 ایبٹ آباد سے  پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشتاق احمد غنی 50 ہزار 143 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے۔

ن لیگ کے محمد ارشد 27 ہزار 498 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پی کے 65 چارسدہ سے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 43 ہزار 103 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

جے یو آئی کے محمد احمد خان 18 ہزار 266 ووٹ لےکر دوسرے نمبر  پر  رہے۔

اس کے علاوہ پی کے 11 اپر دیر 1 کے تمام 129 پولنگ اسٹیشنز کا مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق  پی ٹی آئی حمایت یافتہ  آزاد امیدوار گل ابراہیم خان 9 ہزار 327 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے جب کہ جماعت اسلامی کے محمد علی 8 ہزار139 ووٹ لےکر دوسرے نمبر  پر  رہے۔

مزیدخبریں