ایک نیوز:مسلم لیگ ن کی رہنمامریم اورنگزیب نےکہاہےکہ مسلم لیگ ن مضبوط پارٹی ہےاور انشااللہ کامیابی حاصل کرےگی۔
رہنمامسلم لیگ (ن)مریم اورنگزیب کااپنےایک بیان میں کہناتھاکہ ابھی تو نتائج آرہے ہیں ابھی تو تمام حلقوں کے دس سے پندرہ فیصد رزلٹ آئے ہیں اس سے کسی پارٹی کی جیت ہار کا تعین نہیں کیاجاسکتا ۔
مریم اورنگزیب کامزیدکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کی پارٹی مضبوط ہے اور انشااللہ کامیابی حاصل کرے گی مخص اندازے لگانا درست نہیں،ن لیگ میدان سے بھاگنے والی جماعت نہیں ہے ، ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے۔مسلم لیگ ن کا اپنا الیکشن سیل ہے جس میں تمام رزلٹ کومرتب کیاجارہاہے ایک طریقہ کار کے مطابق فارم 45حاصل کرکے رزلٹ فائنل کیاجارہاہے ۔
لیگی رہنماکاکہناتھاکہ موبائل سروس اورانٹرنیٹ سروس کی بندش کی وجہ سے رابطہ نہیں ہو رہا۔
لاہور:انشااللہ مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرےگی،مریم اورنگزیب
Feb 09, 2024 | 05:00 AM