ویب ڈیسک:الیکشن کمیشن کی جانب سے خیبر پختونخوا اسمبلی کے 2 حلقوں کے نتائج کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفر اقبال نے کے پی اسمبلی کے 2 حلقوں کا باقاعدہ اعلان کیا۔
اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پی کے 76 پشاور 5 میں آزاد امیدوار سمیع اللہ خان نے کامیابی حاصل کی جنہوں نے 18 ہزار 888 ووٹ حاصل کیے۔ اے این پی کے خوشدل خان 12ہزار 986 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
اس کے علاوہ پی کے 6 سوات 4 سے فضل حکیم خان نے 25 ہزار 330 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کی جب کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے افتخاراحمد 19 ہزار 422 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے الیکشن نتائج موصول ہوں گے میڈیا کو جاری کردیے جائیں گے، انٹرنیٹ مسئلہ ہے جس کے باعث نتائج تاخیر کا شکار ہیں۔
الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا اسمبلی کے 2حلقوں کے نتائج کااعلان
Feb 09, 2024 | 03:22 AM