ہراساں کرنیکا معاملہ :ارشد شریف کی اہلیہ نے ایف آئی اے میں درخواست دیدی

ہراساں کرنیکا معاملہ :ارشد شریف نے ایف آئی اے میں درخواست دیدی
کیپشن: Harassment case: Arshad Sharif applied to FIA

ایک نیوز :شہید صحافی ارشد شریف کی اہلیہ کو سوشل میڈیا پرہراساں کرنے کے معاملے پر ارشد شریف مرحوم کی اہلیہ نے ایف آئی اے سائبر کرائم کو درخواست دے دی۔

تفصیلات کےمطابق ارشد شریف کی اہلیہ نے بتایا کہ ارشد شریف کی وفات کے بعد شرعی اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدت پوری کی۔ کچھ لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر میری کردار کشی کی جا رہی ہے،چند لوگ باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت میرے خلاف پروپیگنڈہ کر رہے ہیں،معاشرے میں میرے مرحوم شوہر اور میرے بارے میں افواہیں پھیلا کر کردار کشی کی جارہی ہے۔

ارشد شریف کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ٹویٹر پر میرے حوالے سے غیر مناسب الفاظ کا استعمال کیا گیا،شہید ارشد شریف کی اہلیہ نے ایف آئی اے حکام کو حراساں کرنے والے  ٹویٹر اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی فراہم کر دی۔