تیز ہوائیں ، بارشیں، ژالہ باری،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا  

تیز ہوائیں ، بارشیں، ژالہ باری،محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا  
کیپشن: Strong winds, rains, hail, the Meteorological Department has warned

ایک نیوز :محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان ، گلگت بلتستان ،کشمیر میں  تیز ہواؤں آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبر پختونخوا، اسلا م آباد، بالائی اور وسطی پنجاب میں تیز ہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ، پہاڑوں پر برفباری اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے ، کشمیر، گلگت بلتستان  میں چند مقامات پر درمیانی سے شدید برفباری بارش کا امکان ہے ، بالائی خیبر پختونخوا ، مری اور گلیات میں چند مقامات پر درمیانی سے شدید برفباری بارش کی امید کی جارہی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کے روزبھی اسلام آباد میں  تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر بالائی   علاقوں میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا، چترال، دیر، سوات،  مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، بونیر،  ہری پور ،ایبٹ آباد  ، کرک، پشاور، میں تیز ہواؤں اور گرج چمک  کے ساتھ بارش ہوگی ،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی، مردان،    بونیر، باجوڑ،کرم ،  پاراچنار، وزیرستان اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک  کے ساتھ بارش کی امید ظاہر کی جارہی ہے ،بعض مقامات پر ژالہ باری اور  برفباری  کی توقع ہے۔
  ناران، کاغان، ما لا کنڈ، دیر، سوات،  مانسہرہ، کوہستان اور ایبٹ آباد  میں چند مقامات پر  درمیانی سے  شدید برفباری بارش کا امکان ہے ،پنجاب میں خطۂ پوٹھوہار ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ ، نارووال  اور لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے،     مری ،گلیات اور گردونواح میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی توقع ہے۔
 بلوچستان کے بیشتر اضلاع  میں موسم سرد اور خشک رہے گا،سندھ کے  بیشتر اضلاع میں  موسم خشک رہے گا، کشمیر  میں وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش اور برفباری کی توقع ہے ،گلگت بلتستان میں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچے، شگر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش اور برفباری کی توقع ہے ،استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی  میں چند مقامات پر درمیا نی سے  شدید برفباری بارش کی توقع ہے۔