پہلے مرد نے بچے کو جنم دیدیا

Feb 09, 2023 | 16:57 PM

ایک نیوز :بھارتی ریاست جنوبی کیرالہ میں پہلے مرد نے آپریشن کے بعدبچے کو جنم دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ٹرانسجینڈر جوڑے زہد اور ضیاپاول نے فالوورزکو بچے کی پیدائش کی اطلاع دی ۔ضیا پاول نے انسٹاگرام پر بتایا کہ انکے ساتھی زہد نے بدھ کی صبح بچے کو جنم دیا ہے۔ بچےکی پیدائش وقت سے تقریباً ایک ماہ پہلے ہوئی ہے۔ضیا نےبتایا کہ یہ میری زندگی کا سب سے خوشی کا دن ہے اورمیں ان سب کا شکریہ اداکرتا ہوں جنہوں نے ہماری حمایت کی۔
ڈاکٹروکے مطابق زہد نے گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال میں سیزیرین سیکشن کے ذریعے بچی کو جنم دیا کیونکہ زچگی کے وقت اس کے جسم میں شوگر لیول زیادہ تھا۔اس وقت دو نوں بچہ اور ماں تندرست ہیں ۔


اس موقع پر وزیر صحت وینا جارج نے بھی بچے کی پیدائش پرٹرانس جینڈرپارٹنرزکومبارکباد دیتے ہوئے ان سے ذاتی طور پر ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔وینا جارج نےآئی ایم سی ایچ (انسٹی ٹیوٹ آف میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ) کے سپرنٹنڈنٹ سے بات کرتے ہوئے انہیں ہدای کی کہ انہیں بہترین اور بالکل مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جائیں۔

واضح رہے کہ دونوں کی ملاقات 3 سال قبل ریاست کے ضلع کوزی کوڈ میں ہوئی تھی جس کےبعد انہوں  نے شادی کا فیصلہ کیا تھا ۔دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی اور انہوں نے اپنے اپنے خاندان سے علیحدگی اختیار کرلی ، ضیاکا تعلق قدامت پسند مسلم گھرانے اور زہد کا مسیحی گھرانے سے ہے۔ جب زہد نے اپنے والدین کو حمل کے بارے میں بتایا تو ان کا رویہ مثبت ہوگیا اور انہوں نے زہد کی مدد بھی کی۔

مزیدخبریں