ایک نیوز: الیکشن کمیشن کے سٹور روم سے سامان چوری ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن نے لاہور پولیس سے سیکیورٹی مانگ لی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن ون لاہور عبدالودود خان نے ایس پی سکیورٹی لاہور کو خط لکھ دیاہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ابوبکرروڈ سگیاں پر واقعہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے سٹور روز نمبر 1، 2 اور 3میں الیکشن کمیشن کاانتہائی حساس سامان۔کمپیوٹرز۔بیلٹ باکسز اور مہریں پڑی ہیں ۔ الیکشن کمیشن کے سٹورز کے قریب علاقے میں دو روز میں دو چوری کی بڑی وارداتیں رونما ہوئی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سیاسی ماحول گرم ہونے کے باعث سامان چوری ہونے کے خدشے کے پیش نظر ایس پی سکیورٹی کو خط لکھا ہے۔